ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بری خبر؛ بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن کے گھر سوگ کا سماں

بری خبر؛ بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن کے گھر سوگ کا سماں
کیپشن: Raveena Tandon
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن کے گھر سے بری خبر، سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔روینہ ٹنڈن کے والد  کے انتقال پر بھارتی شوبز انڈسٹری کی دیگر شخصیات کی جانب سے بھی تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن کے گھر اس وقت سوگ کا سماں طاری ہے، اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے والد کے انتقال کی خبر دی۔سوشل میڈیا پر مداحوں اور بھارتی شوبز انڈسٹری کی دیگر شخصیات کی جانب سے اداکارہ سے اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں روینہ ٹنڈن نے کہا کہ ان کے والد آج صبح چل بسے ہیں، وہ ان کے اور ان کے خاندان کے لئے ایک طاقتور ستون کی حیثیت رکھتے تھے۔ روینہ نے اپنے مداحوں کی دعاؤں اور نیک خواہشات کا شکریہ بھی ادا کیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer