قذافی بٹ : پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کی اہم اسامی پر پیدا ہونے والا تنازع دو سال بعد بھی حل نہ ہو سکا۔اہل افسران انتظار کی سولی پر لٹک گئے۔
ڈائریکٹر ایجوکیشن ورکرز ویلفیئر بورڈ کی اسامی پر عدالت کیجانب سے 30 یوم کی ڈیڈ لائن کے باوجود چیف سیکرٹری آفس نے دو سال بعد بھی فیصلہ نہ کیا۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر محمد اشرف کی سنیارٹی اور این او سی کے راستے اپنے ہی محکمہ میں تعیناتی کا کیس عدالت نے 2017 میں چیف سیکرٹری آفس کو بھجوایا مگرفیصلہ نہ ہونے سے ڈائریکٹر ایجوکیشن کی اہلیت رکھنے والے افسران پریشانی کا شکار ہیں۔
محکمہ ذرائع کے مطابق سنیارٹی کے لحاظ سے اسامی کیلئےیاسمین خانم، شائستہ فرخ، عابدہ صغریٰ فاروقی اور طارق اقبال میرٹ پر ہیں۔ڈائریکٹر ایجوکیشن کی اسامی محکمہ سروسز کے پینل پر ہونے کی وجہ سے پی ایم ایس افسران بھی اسامی پر کام کر چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر لیبر کیجانب سے محمد اشرف کی تعیناتی کو غیر قانونی طور پر کالعدم قرار دیا گیا جس پر عدالت کیجانب سے چیف سیکرٹری کو تنازع حل کرنے کا کہا گیا تھا۔