برائلرکی قیمت میں ہوشربا اضافہ

برائلرکی قیمت میں ہوشربا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) شہرمیں برائلرکی قیمت میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، زندہ مرغی چار روپے جبکہ مرغی کا گوشت چھ روپے فی کلو مہنگا ہو گیا۔

برائلرکی رسد اورطلب میں فرق کے باعث قیمت میں اضافہ ہو گیا، زندہ مرغی چار روپےاضافے بعد ایک سوبتیس روپے جبکہ مرغی کا گوشت چھ  روپے اضافے کے بعد ایک سوستانوے روپے فی کلو میں فروخت کیا گیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بکرے اور گائے کے گوشت کی قیمت زائد ہونے کے بعد اب وہ مرغی کا گوشت بھی نہیں کھا سکتے،  اُنکا کہنا تھا کہ حکومت برائیلرکی قیمت میں کمی کرے تاکہ عام شہریوں کو ریلیف مل سکے۔

Shazia Bashir

Content Writer