ایل ڈی اے عملے کو جان سے مارنے کی دھمکیوں پر مقدمہ درج

ایل ڈی اے عملے کو جان سے مارنے کی دھمکیوں پر مقدمہ درج

(درنایاب) غیر قانونی اور بغیر نقشہ تعمیر ایسٹرن مارکی پر مسماری آپریشن کے دوران ایل ڈی اے عملے کو زدوکوب اور جان سے مارنے کی دھمکیوں پر مقدمہ درج کرادیا گیا۔

ایل ڈی اے نے گزشتہ روز وفاقی کالونی سے ملحقہ ایسٹرن مارکی کو گرانے کے لئے آپریشن کیا، ایل ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد نفیس کی مدعیت میں تھانہ جوہر ٹاون میں مقدمہ درج کرلیا گیا، ڈائریکٹر محمد افتخار اور نوید بھٹی کو زدوکوب کیا گیا ۔

ایسٹرن مارکی انتظامیہ کے خلاف کر سرکاری میں مداخلت، سرکاری افسران کو جان سے مارنے کی دھمکیوں پر مقدمہ درج کیا گیا۔

شازیہ بشیر

Content Writer