سٹی 42: اچھرہ کے علاقہ میں کروڑوں روپے مالیت کے سونے کا مبینہ فراڈ ہوگیا ۔
شیخ وسیم اختر جیولر متعدد دکانداروں کا سونا لے کر غائب ہو گیا۔ دکانداروں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا مبینہ فراڈ میں ہتھیایا گیا سونا 20 کلو کے قریب تھا۔
متاثرہ دکانداروں نے واقعہ کی درخواست تھانہ اچھرہ میں جمع کرا دی۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانونقوی نے واقعہ کی مختلف پہلوؤں پرتفتیش شروع کر دی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App