سٹی 42: سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے فضائی آپریشن کو 18 کامیاب سال مکمل ہوگئے ۔
سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ: پاکستان کا پہلا نجی شعبے کا بین الاقوامی ائیرپورٹ ہے ، سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اور تاجر برادری کا اقدام آج 18 سال کی کامیابی کی منازل پر ہے ،سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے فلائی جناح کی کراچی کیلئے پہلی پرواز ہوئی ۔ سیالکوٹ ائیرپورٹ پر فلائی جناح کی پہلی پرواز کو واٹر کینن سیلوٹ دیا گیا۔
سیالکوٹ کی تاجر برادری کا عہد اس خطے میں فضائی آپریشن کو نئی سمت دینے کا سبب بنا۔سیالکوٹ ائیرپورٹ نے معیشت میں اہم کردار اور 18 سالہ کامیابی سے گزارے ۔فلائی جناح کی کراچی کیلئے 4 ہفتہ وار پروازوں کا آغاز آج سے ہو رہا ہے ۔
چیئرمین نے کہا کراچی فضائی روٹ ایک نئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔سیالکوٹ کی کامیابی میں تمام ڈائریکٹرز، اداروں، اور ملازمین کی کاوشیں شامل ہیں ۔سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ مستقبل میں مزید ترقی اور کامیابی کے سفر سمیٹے گا
مسافروں کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ ائیرپورٹ کی بدولت اندرون ملک اور بیرون ملک سفر آسان ہوئے۔سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ تک آسان رسائی حاصل ہوتی ہے
سیالکوٹ ائیرپورٹ سے پہلی پرواز پر چیئرمین سیال اور سی ای او فلائی جناح نے کراچی کا سفر کیا۔