ویب ڈیسک : بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے فٹ رہنےکیلئے اپنی روٹین میں بڑی تبدیلی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے اپنی فٹنس روٹین میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے اپنی نیند کے معمولات کو بہتر بنایا ہے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران شاہ رخ نے بتایا کہ اب اپنی مشہور 4 گھنٹے کی نیند کی بجائے 5 سے 6 گھنٹے سوتا ہوں، زیادہ نیند سے پٹھوں کی بہتر بحالی ممکن ہے اور اس سے آپ کا دل کبھی نہیں تھکتا، جسم تھکن کے باوجود کام جاری رکھتا ہے۔
شاہ رخ خان نے بتایا کہ کبھی کبھار جسم تھک جاتا ہے لیکن دل کبھی نہیں تھکتا، اسی جذبے سے وہ مسلسل کام کرتے رہتے ہیں۔