ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بار بار مہم کے باوجود لاہور پولیو سے پاک نہ ہوسکا،خطرہ موجود

بار بار مہم کے باوجود لاہور پولیو سے پاک نہ ہوسکا،خطرہ موجود
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری:خبردار ،بار بار پولیو مہم کے باوجود لاہور پولیو سے پاک نہ ہوسکا۔ 
لاہور میں پولیو کا خطرہ تاحال موجود ہے ،شہر میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔قومی ادارہ صحت نے لاہور میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی۔
تفصیلات کے مطابق ماہ نومبر میں لئے گئے سیوریج کے نمونوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی،آؤٹ فال روڈ ، گلشن راوی ڈسپوزل سٹیشن کے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔
بار بار پولیو مہم کے باوجود لاہور پولیو سے پاک نہ ہوسکا،مسلسل 2 برس سے لاہور میں پولیو وائرس کی موجودگی سنگین خطرہ ہے۔
 خیال رہے کہ لاہور سمیت ملک بھر میں 15 نومبر سے پولیو کے خلاف مہم جاری ہے۔پولیو کے خلاف ایک اور مہم کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔