اویس کیانی :برسلز میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اردن کے ہم منصب سے ملاقات کی۔
اردن کے وزیر نے شاہ اردن کے حالیہ کامیاب دورۂ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے پاک اردن تعلقات کی اہمیت اجاگر کیا۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور اردن کے درمیان انسدادِ منشیات اور پولیس ٹریننگ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اردنی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔