ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 15 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 15 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 15 کروڑ 55 لاکھ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی۔

 اے ڈی بی  کے مطابق رقم خواتین کو چھوٹے اور درمیانے کاروبار کرنے کیلئے فراہم کی جائے گی۔ 10 کروڑ ڈالرز پالیسی سپورٹ کیلئے فراہم کیے جائیں گے جبکہ  5 کروڑ ڈالرز کی رقم خواتین کو چھوٹے قرضوں میں ادا کیے جائیں گے۔

 اے ڈی بی کا مزید کہنا تھا کہ 55 لاکھ ڈالرز دیگر متعلقہ سرگرمیوں کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔ اس پروگرام سے 20 لاکھ خواتین کو فائدہ ہوگا۔