ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معاشی بحران کیوں پیدا ہوا؟اسحاق ڈار نے بتا دیا

Ishaq dar,meeting,Governor Punjab,City42
کیپشن: Ishaq dar,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گورنر ہاؤس میں ملاقات،ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

 ملاقات کے دوران گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نےکہاکہ وزیر اعظم،پارٹی اور پوری قوم کی نگاہیں آپ پر ہیں، امید ہے کہ آپ اور آپ کی پوری ٹیم ملک کو جلد معاشی مشکلات سے نکالے گی،ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی کوششیں قابل قدر ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےکہاکہ پچھلی حکومت کے دور میں ریکارڈ خسارہ اور بھاری قرضوں کی وجہ سے معاشی بحران پیدا ہوا،مسلم لیگ ن نے پہلے بھی ملک کو مشکلات اور بحران سے نکالا،1999میں ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے ایٹمی دھماکوں کے بعد معاشی پابندیوں کے باوجودملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کیا تھا،اب بھی وہی تجربہ کار ٹیم ملک میں معاشی بحران ختم کر کے معاشی استحکام کے لیے پرعزم ہے۔