ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو تیسری منزل سے دھکا دے دیا

شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو تیسری منزل سے دھکا دے دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی میں سول اسپتال کے قریب عمارت میں شوہر نے بیوی کو تیسری منزل سے مبینہ طور پر دھکا دے کر قتل کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق مقتولہ کی شناخت 19 سالہ مریم کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے مقتولہ کے شوہر ملزم عادل کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔پولیس حکام نے بتایا ہے کہ مقتولہ مریم اپنے شوہر عادل سے ناراض ہو کر اپنے میکے میں رہ رہی تھی۔

پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم عادل سیکیورٹی گارڈ ہے اور ملیر کا رہائشی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer