پاکستان کے سینئر اداکار مہلک مرض کا شکار ہوگئے

پاکستان کے سینئر اداکار مہلک مرض کا شکار ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں اداکاروں،فنکاروں پر برا وقت چل رہا ہے،روز کوئی نہ کوئی فنکار انتقال کرجاتا ہے یا کسی بیماری کا شکار ہورہا ہے،پاکستان میں ایک اور سینئر اداکار مہلک مرض کا شکار ہوگئے ہیں ۔

پاکستان کے سینئر اداکار فردوس جمال میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جس کی تصدیق ان کے بیٹے اداکار حمزہ فردوس نے گزشتہ شب کی۔انسٹاگرام پر والد کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں بتایا کہ میرے والد کا کینسر کا علاج شوکت خانم میں چل رہا ہے، مجھے معلوم ہے یہ زندگی ہے،پریشانی والی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ میرے والد کے ساتھ ان کے گھر والے اور آپ سب، ان کے پیارے دوست، مداح اور کولیگز وغیرہ ہیں۔

حمزہ فردوس کا مزید کہنا تھا کہ والد تمام مشکلات کو زیر کرکے اداکار بنے،اب ایک اور جنگ لڑنی ہے لیکن خوش قسمتی سے چیزیں ان کے حق میں ہیں،  انشاءاللہ وہ مضبوطی سے اس سے باہر نکلیں گے۔

حمزہ نے تمام مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی اور لکھا 'انہیں خصوصی طور پر اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا'۔