فیصل ٹاؤن سے ڈاکو سمیت 5 عدالتی مفرورملزم پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

Mobile squad arrested wanted culprits
کیپشن: culprits arrested
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)موبائل سکواڈ کی کارروائیاں ،دوران سنیپ چیکنگ ای پولیس ناکوں سے 5 عدالتی مفرور  گرفتار  کرلئے۔ دوسری جانب فیصل ٹاؤن میں شہری سے واردات کرکے فرار ہونے والا ڈاکو ڈولفن پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔
موبائل سکواڈ پولیس نے دوران سنیپ چیکنگ عدالتی مفروروں ارشاد، عجب، امتیاز، کاشف اور شریف کو گرفتار کیا۔مفرورملزموں کےخلاف جان لیوا حملے کرنے اور روڈ بلاک کر نے سمیت دیگر 6 مقدمات درج ہیں ، ملزموں کومتعلقہ تھانوں کے حوالے کردیاگیا۔

دوسری طرف فیصل ٹاؤن میں شہری سے واردات کرکے فرار ہونے والا ڈاکو ڈولفن پولیس نے حراست میں لے لیا،ڈاکو سے لوٹا گیا مال برآمد کرلیا۔ڈولفن سکواڈنے شہری سے واردات کرنےوالا ملزم گرفتار کرلیا۔

ڈولفن پولیس کو کال موصول ہوئی کہ موٹر سائیکل سوار موبائل چھین کر فرار ہوا ہے۔ڈولفن نے فوری ریسپانس کرتے ہوئے ملزم کو فیصل ٹاؤن چوک میں راؤنڈ اپ کیا۔

ملزم کے قبضہ سے چھینے گئے 2موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ ملزم چاند رضاکو تھانہ فیصل ٹاؤن پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer