نیہا ککڑ کو بھکاری بچوں نے گھیر لیا، ویڈیو وائرل

Neha Kakkar
کیپشن: Neha Kakkar
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ غریب بچوں میں پیسے تقسیم کررہی تھیں کہ بچوں نے انہیں گھیر لیا جس کے بعد وہ گھبراکر وہاں سے چلی گئیں۔

 سوشل میڈیا پر نیہا ککڑ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیہا ککڑ ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے کے بعد ریسٹورنٹ سے باہر نکلتی ہیں اوراپنی گاڑی کھڑی کرکے غریب بچوں میں پیسے تقسیم کررہی ہیں ۔گلوکارہ جیسے ہی پیسے تقسیم کررہی ہوتی ہے بچوں کا وہاں پر ایک ہجوم جمع ہوجاتا ہے اور ان کی گاڑی پر ٹوٹ پڑتا ہے ۔

View this post on Instagram

A post shared by Voompla (@voompla)

کچھ بچے ان کی گاڑی کے ٹائر پر چڑھ کر پیسے چھیننے کی کوشش کرتے ہیں ۔نیہا ککڑ گھبرا کر گاڑی کا دروازہ بند کرتی ہیں اور دوسری سیٹ پر چلی جاتی ہیں ۔سوشل میڈیا پر ان کی یہ ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے ۔ویڈیو شیئر کرنے والےصارف نے لکھا ہے کہ یہ افرا تفری کے مناظر ہیں۔باندرہ  کے ریسٹونٹس میں جب کو ئی مشہور شخصیت  پہنچتی ہے  تو اکثر ایسے مناظر  دیکھنے کو ملتے ہیں ۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر