لیونل میسی کی اپنے بچوں کیساتھ فٹ بال کھیلنے کی ویڈیو وائرل

Lionel Messi Plays Football with Kids
کیپشن: Lionel Messi Plays Football
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ارجنٹائن کے فٹ بال سپر اسٹار لیونل میسی کی اپنے بچوں کے ہمراہ فٹ بال کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
 لیونل میسی کی  اہلیہ کی جانب سے  شئیر کی جانے والی اس ویڈیو میں میسی اپنے دونوں بیٹوں کے ہمراہ گھر میں فٹ بال کھیل رہے ہیں۔ اس ویڈیو کو میسی کے شائقین اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Sky Sports (@skysports)

 یاد رہے لیونل میسی نے ریکارڈ ساتویں بار ’’بیلون ڈی اور‘‘ ایوارڈ جیت لیا ہے۔ پولینڈ کے رابرٹ لیوَانڈوسکی اسٹرائیکر آف دی ایئر جبکہ اٹلی کے ڈونا روما سال کے بہترین گول کیپر قرار پائے جبکہ خواتین میں اسپین کی الیکسیا پوٹیلاس ’بیلون ڈی اوور‘ ایوارڈ لے اڑیں۔

مرد کھلاڑیوں میں دو فٹبالرز کو موسٹ فیورٹ قرار دیا گیا تھاجن میں سے ایک بائرن میونخ کے رابرٹ لیونڈووسکی اور پیرس سین جرمین کے لیونل میسی شامل تھے۔ واضح رہے گزشتہ برس 2020 کا ایوارڈ کورونا وائرس کی وجہ سے نہیں دیا جا سکا تھا جبکہ 2019 میں میسی یہ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے۔