کترینہ کیف اور وکی کوشل کی گھر کی صفائی کرتے ویڈیو وائرل

Katrina Kaif & Vicky Kaushal
کیپشن: Katrina Kaif & Vicky Kaushal
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے بالی وڈ اداکار وِکی کوشل اور اداکارہ کترینہ کیف کی گھر کی صفائی کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کولاج بناکر شیئر کی گئی جس میں وِکی اور کترینہ اپنے اپنے گھروں کی صفائی کررہے ہیں، تاہم دونوں اداکاروں کی یہ ویڈیو کورونا لاک ڈاؤن کے دوران کی ہے جب فراغت سے تنگ آکر انہوں نے ازخود اپنے گھروں کی صفائی کا فیصلہ کیا تھا، ویڈیو میں کترینہ کو گھر کی جھاڑو اور وکی کو پنکھے صاف کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ بالی وڈ کی شاندار شادی کی تقریبات اب تک اختتام پذیر نہیں ہوئی، دونوں اداکاروں کی شادی راجستھان میں ایک نجی تقریب میں ہوئی جس میں قریبی رشتہ داروں، دوست احباب اور کچھ شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی، کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تصاویر منظر عام پر آگئیں، کترینہ کیف نے شادی پر سرخ رنگ کا لباس زیب تن کیا جبکہ وکی کوشل نے آف وائٹ شیروانی پہنی ہے۔

 معروف شخصیات سمیت جوڑے کے چاہنے والے انہیں مبارکبادیں پیش کررہے ہیں، کترینہ اور وکی نے اپنا نیا اپارٹمنٹ ممبئی کے علاقے جوہو میں لیا ہے جب کہ اداکار جوڑا ولیمے کی تقریب کے بعد ہنی مون کے لیے مالدیپ روانہ ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer