ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بےروزگار نوجوانوں کیلئے سنہری موقع

Lahore high court
کیپشن: Lahore high court
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں پرکشش تنخواہ پر 320 ملازمتوں پر بھرتی کیلئے درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری،، 6 روز میں 8 ہزار سے زائد امیدواروں نے درخواستیں جمع کروادیں،، گریڈ 3 سے 17 تک کے عہدوں پر بھرتی کیلئے درخواستیں 20 دسمبر تک وصول کی جائیں گی۔
لاہور ہائیکورٹ میں مختلف اسامیوں پر بھرتی کیلئے مشتہرکی گئی اسامیوں پر پرائمری سے گریجوایشن تک تعلیم کے حامل امیدوار ملازمت کیلئےقسمت آزمائی کر سکتے ہیں، مطلوبہ اہلیت کے حامل امیدوار20 دسمبر تک صرف آن لائن درخواستیں دے سکتے ہیں، سٹینوگرافر،پی اے، ٹیلی فون آپریٹر، کمپوزر، مکینک، الیکٹریشن، ڈرائیور، کک، مالی، سویپر، چوکیدار سمیت دیگر ملازمتوں کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

اوپن میرٹ، اقلیتوں، معذور افراد اور خواتین کیلئے کوٹہ مختص کیا گیا ہے، امیدواروں کیلئے عمرکی حد اور رعایت حکومت کی سرکاری ملازمتوں کے مطابق میسر ہوگی۔ امیدواروں سے تحریری امتحان کے بعدانٹرویوز میں کامیاب ہونیوالوں کو بھرتی کیا جائے گا۔ ہائیکورٹ کے ججز پر مشتمل کمیٹی بھرتی کےعمل کی نگرانی کرے گی۔