ارطغرل غازی کی بادشاہی مسجد اور مزارِ اقبال پر حاضری

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) انگین التان المعروف ارطغرل نے بادشاہی مسجد کا دورہ کیااور مزار اقبال پر حاضری دی،مولانا عبدالخبیر آزاد نے بادشاہی مسجدکا  دورہ کروایا، انگین ارطغرل نے بادشاہی مسجد میں رکھے نوادرات کی زیارت کی اور مزار اقبال پر فاتحہ خوانی بھی کی۔
انگین التان المعروف ارطغل نے آج دن بھر کی مصروفیات کے ساتھ لاہور کی تاریخی عمارات کا دورہ کیا اور مزار اقبال پر حاضری دی۔ بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر ازاد نے ارطغرل کا استقبال اور تبرکات کے تحفے دیے۔ ارطغرل نے بادشاہی مسجد کے تعمیراتی شاہکار اور نوادرات کی زیارت کی۔ مزار اقبال پر فاتحہ خوانی اور دعا کی، مزار اقبال پر سیلفی بھی بنائی۔ انگین التان نے بادشاہی مسجد میں رکھے گئے نوادرات سے متعلق بھی دریافت کیا۔ بادشاہی مسجد میں آئے سیاح ارطغرل کے ساتھ سلفیاں بنانے کی دوڑ دھوپ کرتے رہے۔

خیال رہے ترکش اداکار انگین التان نے ارطغرل غازی میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد دنیا بھر میں شہرت حاصل کی اور آج ان کے چاہنے والوں کی تعدادلاکھوں میں ہے، جبکہ اب لوگ ان کے ہر سٹائل اور تصاویر کو دلچسپی سے دیکھتے ہیں۔دنیا بھر میں ارطغرل کے ہیرو کو انسٹاگرام پر فالو کرنے والوں کی تعداد 30 لاکھ تک جا پہنچی ہے، جبکہ ان میں بڑی تعداد پاکستانیوں کی بھی شامل ہے۔

  
' ارطغرل غازی'  میں مرکزی کردار ادا کرنے والے   انگین التان  کی پاکستان میں آنے کی خواہش پوری ہوگئی، انجن التان کل مختصر دورے پر لاہور پہنچے، انگین التان ترکش ائیر  کی پرواز ٹی کے 714 سے لاہور پہنچے، اپنے دورے کے دوران وہ ذاتی محافل میں شرکت کریںگے۔

ترکی میں پاکستانی سفارتخانے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے انگین التان کی پاکستان کے شہر لاہور پہنچنے کی تصویر شیئر کی اور ٹوئٹ میں مزید کہا گیا انجن التان نجی بزنس کمپنی کی دعوت پر مختصر دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer