شہوار کی اہلیہ سے تھپڑ کھانے پر عائزہ خان کا ردعمل

شہوار کی اہلیہ سے تھپڑ کھانے پر عائزہ خان کا ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی) معروف ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو میں شہوار کی اہلیہ سے تھپڑ کھانے پر اداکارہ عائزہ خان نے اپنا ردعمل ظاہر کردیا۔

 اداکارہ عائزہ خان نے ڈرامہ میرے پاس تم ہو میں شہوار کی اہلیہ ماہم احمد کے تھپڑ پر رد عمل میں ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ایک لڑکی کے رخسار پر تھپڑ لگا سرخ ہاتھ کا نشان نظر آرہا ہے، عائزہ خان نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں یہ بھی کہا کہ کبھی کبھی ہمیں لگتا ہے کہ ہم جو کر رہے ہیں وہ ٹھیک ہے لیکن جب بے وفا لوگوں سے زندگی خفا ہو جاتی ہے تو پھر کچھ بھی ٹھیک نہیں رہتا اور پھر میرے پاس سب ہوگا بس تم نہیں ہوگے۔

 واضح رہے کہ مقبول ترین ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی 17 ویں قسط نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے، اس قسط میں ڈرامے کے مرکزی کردار شہوار کی اہلیہ ماہم احمد کی انٹری دکھائی گئی ہے جوکہ اپنے پہلے ہی سین میں مہوش کو نکاح سے قبل ہی تھپڑ رسید کر دیتی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer