(سٹی42) مقصد ایک دھڑے دو، ایپکا یونین نے احتجاج کے دن بدل دیئے۔ ظفر علی خان گروپ منگل جبکہ حاجی ارشاد گروپ بدھ کے روز احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا۔یوٹیلٹی الائونس اور تنخواہوں کی دوسرے صوبوں کے ساتھ مطابقت شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ظفر علی خان گروپ منگل جبکہ حاجی ارشاد گروپ بدھ کے روز احتجاج کا ارادہ رکھتا ہے۔ دونوں دھڑوں کے مطالبات میں ورک چارج ملازمین کی مستقلی، یوٹیلٹی الائونس اور تنخواہوں کی دوسرے صوبوں کے ساتھ مطابقت شامل ہیں۔ دو دھڑوں میں تقسیم ہونے سے مزاکراتی ٹیم پریشان نظر آتی ہے۔ انہوں نے دونوں ٹیموں کو ایک پلیٹ فارم پر آنے کی دعوت بھی دی ہے۔
مزید دیکھئے: