سٹی 42: مال روڈ راولپنڈی میں دہشتگرد محمد حسین کی ہلاکت کا معاملہ ، راولپنڈی پولیس کا اہم بیان سامنے آگیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق 11 اگست 2026ء کو دن 11 بجکر 15 منٹ پر مال روڈ راولپنڈی میں محمد حسین نامی شخص نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی،فائرنگ کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کی پیٹرولنگ ٹیم کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور محمد حسین کو جوابی فائرنگ کرکے جہنم واصل کردیا، دہشتگرد محمد حسین کے قبضے سے برآمد کئے گئے ،موبائل فون اور دیگر سامان سے مزید شواہد سامنے آئے ہیں،دہشت گرد محمد حسین کا تعلق ایک مخصوص سیاسی جماعت سے تھا۔