ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان سے لاہور منشیات کی سپلائی ناکام، 6 کلو سے زائد آئس برآمد،ملزم گرفتار

بلوچستان سے لاہور منشیات کی سپلائی ناکام، 6 کلو سے زائد آئس برآمد،ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پنجاب پولیس نے بلوچستان سے لاہور منشیات کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے 6 کلو سے زائد آئس برآمد کرلی۔ 

 ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز  کے مطابق بکر منڈی نالہ کے قریب معمول کی چیکنگ کے دوران پولیس نے مشکوک شخص کو روکا،دوران چیکنگ ملزم سے 6 کلو 500 گرام آئس برآمدکرلی،گرفتار ملزم کی شناخت حیات خان کے نام سے ہوئی،ملزم بلوچستان کے علاقے لورالائی کا رہائشی ہے۔ 

 ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا،مزید تفتیش کے لیے ملزم کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔  ترجمان نے بتایا ہے کہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔ 

Ansa Awais

Content Writer