ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کیلئے ترمیمی ججز کی روسٹر جاری

لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کیلئے ترمیمی ججز کی روسٹر جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کے لیے دوسرا ترمیمی ججز روسٹر جاری کردیا گیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد جاری ہونے والے ترمیمی روسٹر کا اطلاق گیارہ اگست سے ہوگیا.

نئے روسٹر کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم سمیت 15 ججز کو لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کے لیے روسٹر میں شامل کیا گیا ہے۔ترمیمی روسٹر کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم اور جسٹس سید احسن رضا کاظمی ڈویژن بنچ میں تمام نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے۔دوسرے ڈویژن بنچ میں جسٹس صادق محمود خرم اور جسٹس سید احسن رضا کاظمی شامل ہیں۔ دونوں ڈویژن بنچز پیر سے جمعرات تک مقدمات کی سماعت کریں گے۔سنگل بنچز کے لیے جاری روسٹر میں جسٹس شاہد کریم، جسٹس صادق محمود خرم، جسٹس سید احسن رضا کاظمی اور جسٹس طارق محمود باجوہ شامل ہیں۔روسٹر میں پہلی مرتبہ نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل ججز کو بھی سنگل بنچز میں شامل کیا گیا ہے۔ ان میں جسٹس غلام سرور نہنگ، جسٹس محمد اجمل خان زاہد، جسٹس امیر عجم ملک اور جسٹس شیریں عمران شامل ہیں۔
اسی طرح جسٹس اسد علی باجوہ، جسٹس محمد امجد پرویز اور جسٹس خالد بن عزیز کو بھی مقدمات کی سماعت کے لیے سنگل بنچز میں شامل کیا گیا ہے۔
مزید برآں جسٹس منور اقبال دوگل، جسٹس سید فرہاد علی شاہ اور جسٹس عثمان غنی راشد چیمہ بھی نئے ترمیمی روسٹر کے تحت سنگل بنچز میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔نئے روسٹر میں نئے تعینات ہونے والے 10 ایڈیشنل ججز کی شمولیت کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں نئے عدالتی بنچز کے ذریعے مقدمات کی سماعت کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔عدالتی روسٹر کے مطابق ڈویژن بنچز پیر سے جمعرات تک کام کریں گے، جبکہ سنگل بنچز مقررہ عدالتی شیڈول کے مطابق مقدمات کی سماعت کریں گے۔

Ansa Awais

Content Writer