ویب ڈیسک:عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 24 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 373 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2 ہزار 400 روپے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 59 ہزار 736 روپے فی تولہ ہوگئی۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 58 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 94 ہزار 149 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 62 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، چاندی کی نئی قیمت 6 ہزار 965 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔
قبل ازیں عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد قیمتی دھات کی قیمت دو ماہ سے زائد عرصے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔
سرمایہ کاروں کی نظریں امریکا میں مہنگائی کے آئندہ اعدادوشمار اور شرح سود کے بارے میں امریکی مرکزی بینک کے ممکنہ فیصلوں پر مرکوز ہیں۔
رائٹرز کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت ایک فیصد اضافے کے بعد 4,432.74 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جو 5 جون کے بعد سونے کی بلند ترین قیمت ہے۔
امریکی گولڈ فیوچرز کی قیمت میں بھی 1.7 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 4,492.60 ڈالر فی اونس تک پہنچ چکی ہے۔