ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزاد کشمیر انتخابات کاتیسرامرحلہ،پیپلز پارٹی 2، ن لیگ ایک نشست پر کامیاب،سابق وزیر اعظم آبائی نشت ہار گئے

آزاد کشمیر انتخابات کاتیسرامرحلہ،پیپلز پارٹی 2، ن لیگ ایک نشست پر کامیاب،سابق وزیر اعظم آبائی نشت ہار گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :آزاد کشمیر انتخابات کاتیسرامرحلہ،غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری،سابق وزیر اعظم سردار عتیق اپنی آبائی نشست پرالیکشن ہار گئے۔

 آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ضلع باغ اور حویلی کے حلقوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے ہیں، جن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے دو نشستیں جیت لی ہیں جبکہ مسلم لیگ ن ایک نشست پر کامیاب رہی ہے۔

 حلقہ ایل اے 15 باغ 2 کے تمام 213 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ضیاء القمر 16 ہزار 637 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جبکہ مسلم لیگ ن کے مشتاق منہاس 15 ہزار 15 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

 حلقہ ایل اے 17 حویلی کے تمام 190 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل ممتاز راٹھور 31 ہزار 839 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری محسن عزیز نے 28 ہزار 975 ووٹ حاصل کیے اور دوسرے نمبر پر رہے۔

تاہم حویلی کے انتخابی نتائج پر مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری محسن عزیز نے اعتراضات اٹھاتے ہوئے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور پر دھاندلی کے الزامات عائد کیے ہیں۔

 چوہدری محسن عزیز نے دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد ہونے کے بعد پارٹی کارکنان کے ہمراہ ریٹرننگ افسر کے دفتر کے باہر دھرنا دے دیا, ان کا کہنا ہے کہ انتخابی نتائج میں مبینہ ٹمپرنگ کرکے حلقے کا نتیجہ تبدیل کیا گیا۔

 ن لیگی امیدوار چوہدری محسن عزیز نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس تمام پولنگ اسٹیشنز کے پریزائیڈنگ افسران کے نتائج موجود ہیں اور ان کے مطابق وہ تمام پولنگ اسٹیشنز میں 8 ہزار 600 ووٹوں کی واضح برتری سے کامیاب ہوئے ہیں۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ فارم 24 میں مبینہ ٹمپرنگ کرکے حلقے کا رزلٹ تبدیل کیا گیا جبکہ ریٹرننگ افسر کی جانبداری نے حویلی کے پرامن ماحول کو متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے مینڈیٹ پر مبینہ ڈاکہ مارنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

 چوہدری محسن عزیز نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اگر دوبارہ گنتی میں وہ کامیاب نہ ہوئے تو سیاست چھوڑ دیں گے۔ انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بھی ایک بڑی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وہ معاملے کا نوٹس لیں۔

دوسری جانب حلقہ ایل اے 16 شرقی باغ کے 186 پولنگ اسٹیشنز میں سے 174 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے سردار میر اکبر 18 ہزار 950 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سردار قمر الزمان 15 ہزار 15 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

 ذرائع کے مطابق ایل اے 16 شرقی باغ کے 12 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

 آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ضلع باغ اور حویلی کے چار حلقوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی دو نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور اور پیپلز پارٹی کے امیدوار ضیاء القمر اپنی اپنی نشستیں جیت گئے، جبکہ مسلم لیگ ن کے سردار میر اکبر خان بھی کامیاب قرار پائے ہیں۔

 حلقہ ایل اے 14غربی باغ کے   مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عوامی دست و بازو کے ساجد عباسی 40 ہزار 3 سو 9 ووٹ لیکر کامیاب  ہوگئے جبکہ مسلم کانفرنس کے سردار عتیق احمد خان 19 ہزار 2 سو 34 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔