ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین سمارٹ فونز کی فہرست دیکھیں

گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین سمارٹ فونز کی فہرست دیکھیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین سمارٹ فونز کی فہرست میں ریڈمی 15 فائیو جی کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے جبکہ گزشتہ سے پیوستہ ہفتے کی رینکنگ میں دوسری اور تیسری پوزیشن میں بھی کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہے۔

 گزشتہ سے پیوستہ ہفتے کی طرح گزشتہ ہفتے بھی ریڈمی 15 فائیو جی پہلے، سام سنگ گلیکسی اے 56 دوسرے اور سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا تیسرے نمبر پر رہے۔ اس کے علاوہ سام سنگ گلیکسی اے 17 فائیو جی چوتھے ، ایپل آئی فون 16 پرو میکس پانچویں اور شاؤمی پوکو ایف 7 فائیو جی چھٹے نمبر پر ہیں۔

 سام سنگ گلیکسی اے 36 ساتویں اور شیاؤمی ریڈمی نوٹ 14 پرو فائیو جی آٹھویں پوزیشن پر ہیں، جبکہ سام سنگ گلیکسی ایس 25 نویں اور 10 ویں پوزیشن پر شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو موجود ہیں۔