ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان اپنا طبی معائنہ کہاں سے کروانا چاہتے ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

عمران خان اپنا طبی معائنہ کہاں سے کروانا چاہتے ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسسک : عمران خان نے اپنا طبی معائنہ کروانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور  کے ذریعے اسلام آباد میں دائر درخواست میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے شوکت خانم اسپتال سے اپنا طبی معائنہ کروانے کی استدعا کی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرانے کا حکم دیا جائے ۔ شوکت خانم کے ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم کو ہر ماہ طبی معائنہ اور ضروری ٹیسٹ کرنے کی اجازت دی جائے ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فریقین کو میڈیکل رپورٹس کی کاپی عدالت اور بانی پی ٹی آئی کے فیملی اراکین کے ساتھ شئیر کرنے کا حکم دیا جائے ۔ فوری ریلیف کے لیے بانی پی ٹی آئی کے 3 دن میں شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹروں سے معائنے کا حکم دیا جائے ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں محکمہ داخلہ پنجاب، صوبائی حکومت اور آئی جی جیل خانہ جات  کو فریق بنایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں جیل اسپتال اور شوکت خانم اسپتال بھی درخواست میں فریق ہیں۔

عدالت میں درخواست علی امین گنڈا پور نے وکیل راجا ظہور الحسن ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی  ہے۔

درخواست کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی عمر72 سال ہے اور معمول کا طبی معائنہ ضروری ہے۔ جیل میں قید کے دوران بانی پی ٹی آئی کا وزن کم ہوگیا ہے ۔ ان کے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی طبی ہسٹری شوکت خانم اسپتال کے پاس موجودہے، وہاں کی ٹیم کو ماہانہ طبی معائنہ اور ضروری ٹیسٹ کرنے کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر ثمینہ نیازی کوطبی معائنہ اور ٹیسٹوں کے لیے بانی پی ٹی آئی تک رسائی کا حکم دیاجائے۔

Ansa Awais

Content Writer