ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹروے پولیس کا بڑا فیصلہ ،اب ڈرائیور  ہی نہیں،مسافر بھی سیٹ بیلٹ باندھیں گے

موٹروے پولیس کا بڑا فیصلہ ،اب ڈرائیور  ہی نہیں،مسافر بھی سیٹ بیلٹ باندھیں گے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( طیب سیف)  موٹروے پولیس کا بڑا فیصلہ ،اب ڈرائیور کے ساتھ مسافر بھی سیٹ بیلٹ باندھیں گے۔

  تفصیلات کے مطابق  مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر موٹر وے پولیس نے بڑا فیصلہ کر لیا،پبلک ٹرانسپورٹ میں تمام سواریوں کے لیے سیٹ بیلٹ باندھنا لازمی قرار دیدیا ۔

 خلاف ورزی پر جرمانہ اور موٹروے میں داخلہ ممنوع ہوگا۔

  اس سے قبل سفر کرنے والے ڈرائیور کے  لئے سیٹ بیلٹ لازمی قرار دیا گیا تھا لیکن اب ڈرائیورز  کے ساتھ مسافروں کو سیٹ بیلٹ باندھنا ہو گی ۔