ملک اشرف : تحریک انصاف کی جانب سے 14 اگست کوجلسے کی اجازت کی درخواست، ہائیکورٹ نے ڈی سی لاہور کوقانون کے مطابق فیصلے کی ہدایت کردی۔
جسٹس خالد اسحاق نے پی ٹی آئی کارکن اکمل خان کی درخواست پر سماعت کی، جس میں پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد فرخ خان لودھی پیش ہوئے ،جبکہ درخواست گزار کی وکالت سردار خرم لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے کی۔سماعت کے دوران جسٹس خالد اسحاق نے استفسار کیا کہ "جلسہ کب ہے؟"سردار خرم لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے جواب دیا کہ یہ جلسہ نہیں بلکہ ورکرز کنونشن ہے جو 14 اگست کو ہوگا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ معاملہ ڈپٹی کمشنر کو بھیج دیتے ہیں اور انہیں ہدایت کرتے ہیں کہ وہ کل صبح 11 بجے تک فیصلہ کر دیں۔ اس پر وکیلِ درخواست گزار نے عدالت کے فیصلے سے اتفاق کیا۔