ویب ڈیسک: پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی پر گلوکار جواد احمد نے نیا ملی نغمہ جاری کیا، جس کے بول قومی ترانے کی پہلی سطر "پاک سر زمین شاد باد" سے ماخوذ ہیں۔
نغمے میں پاکستانی قوم کو ایک پُر ہمت ، بہادر اور محنتی قوم کے طور پر بیان کیا گیا ہے ، یہ نغمہ اقوام پاکستان کی خوبصورتی ، جوش اور جذبات کی عکاسی کرتا ہے ۔
معرکہ حق میں ملنے والی شاندار فتح قومی اتحادکا ایک واضح ثبوت ہے ، یہ نغمہ ہر پاکستانی کے دل میں حب الوطنی اور قوم پرستی جگانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ۔
نغمے میں وطن کے محافظوں کو شیر اور شاہین کے ساتھ تشبیہ دی گئی ہے ، ملی نغمے کے ہر بول میں اتحاد اور پاک سر زمین سے محبت جھلکتی ہے ۔