ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: چوتھی جماعت کی طالبہ سےنازیباحرکات کرنیوالاپرنسپل گرفتار

لاہور: چوتھی جماعت کی طالبہ سےنازیباحرکات کرنیوالاپرنسپل گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 وقاص احمد:لاہور میں چوتھی جماعت کی طالبہ سے مبینہ طور پر نازیبا حرکات کرنے کے الزام میں اسکول پرنسپل کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

 ایس پی محمدعمر  کا کہنا تھا کہ ہنجروال پولیس نےکارروائی کرکےملزم غلام نبی کو گرفتارکیا،ملزم 2ماہ سے11سالہ طالبہ کیساتھ نازیباحرکات کررہاتھا۔

 ترجمان پولیس  کے مطابق ملزم طالبہ کوکسی کوبتانےپرسنگین نتائج کی دھمکیاں دیتارہا۔

  ایس پی ڈاکٹرمحمدعمر  کا کہنا تھا کہ ملزم کیخلاف طالبہ کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

ملزم غلام نبی کوگرفتارکرکےانویسٹی گیشن ونگ کےحوالےکردیاگیا۔