ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سے ملتان جانے والی ٹرین کو حادثہ، 4 مسافر زخمی

لاہور سے ملتان جانے والی ٹرین کو حادثہ، 4 مسافر زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  لاہور سے ملتان جانے والی موسیٰ پاک ایکسپریس کو رائیونڈ ریلوے سٹیشن پر حادثہ پیش آگیا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق موسیٰ پاک ایکسپرس کوحادثہ بریک فیل ہوجانے کے باعث پیش آیا، ٹرین کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں 4 مسافرزخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔

ریلوے ذرائع نے مزید بتایا کہ زخمی ہونے والے مسافروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی۔