ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باجوں کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ

 باجوں کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اسلام آباد میں  ضلعی انتظامیہ نے باجوں کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے جبکہ شہریوں کو باجوں کے استعمال سے اجتناب  کرنے کی درخواست کی ہے۔ 

 ڈی سی اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کوا سٹالز سے باجے قبضے میں لینے کا حکم دیا ہے ،عرفان نواز کا کہنا ہے مختلف اسٹالز پر باجوں کی فروخت کھلے عام جاری ہے، باجوں کے استعمال پر مکمل طور پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

شہریوں سے درخواست ہے کہ باجوں کے استعمال سے اجتناب کریں، سٹال مالکان باجوں کی فروخت بند کریں،باجے کا استعمال یا بیچنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔