لاہور، چونگی دوگیج کے قریب ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوار کو کرین نے کچل ڈالا

Motorcyclyst,died,traffic accident,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)شمالی چھاؤنی، چونگی دوگیج کے قریب ٹریفک حادثہ،موٹر سائیکل پھسل کر گر گئی، پیچھے سے آنے والی کرین نے سوار کو کچل ڈالا۔

پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا،متوفی کی شناخت 25 سالہ عبدالسمیع کے نام سے ہوئی، گڑھی شاھو کا رہائشی تھا۔ متوفی کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مزید تحقیقات جاری ہیں۔