دربار بی بی پاکدامن کو زائرین کے لئے بند کر دیا گیا

دربار بی بی پاکدامن کو زائرین کے لئے بند کر دیا گیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا : محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب نے تعمیراتی کاموں کی وجہ سے دربار بی بی پاکدامن کو زائرین کے لئے بند کر دیا۔
 دربار بی بی پاکدامن کو تین ہفتے کے لئے بند کردیا گیا ۔مینجر دربار بی بی پاکدامن شیخ جمیل کے مطابق تعمیراتی کاموں کی وجہ سے دربار کو زائرین اور عقیدت مندوں کے لئے بند کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران دربار کو کھولا گیا تھا تاہم تعمیراتی کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے دوبارہ دربار کو بند کیا گیا ہے۔