ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روپے کی قدر میں کمی کا رجحان ، ڈالر مہنگا ہو گیا

 روپے کی قدر میں کمی کا رجحان ، ڈالر مہنگا ہو گیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا۔ 

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 75 پیسے مہنگا ہوگیا ,اوپن مارکیٹ ڈالر 296 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔  یورو 323 روپے پر مستحکم جبکہ برطانوی پاؤنڈ 2 روپے مہنگا ہوکر 376 روپے کا ہوگیا,اماراتی درہم 20 پیسے مہنگا ہوکر 82 روپے 50 پیسے پر آگیا,سعودی ریال 95 پیسے اضافے سے 79 روپے 25 پیسے پر آگیا۔

انٹربینک میں روپے کی قدر میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ،انٹربینک میں ڈالر 89 پیسے مہنگا ہوگیا ۔اسٹیٹ بینک  کا کہنا ہے کہ انٹربینک میں ڈالر 287.60 روپے سے بڑھ کر288.49 روپے پر بند ہوا  جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے کی قدر میں پریشر دیکھا جارہا ہے ۔