وزیراعظم شہباز شریف کی اہلیہ شدید علیل، اہم مصروفیات کےدوران ہسپتال پہنچ گئے

Shahbaz Sharif\'s wife admitted in Hospital due to serious ailment. City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راو دلشاد: وزیراعظم شہباز شریف کی اہلیہ اور خاتون اول نصرت شہباز کی طبیعت ناساز ہو گئی، نصرت شہباز اتفاق ہسپتال ماڈل ٹاون میں داخل ہیں۔ 

شریف خاندان کے ذرائع نے بتایا ہے کہ  وزیراعظم شہباز شریف اپنی اہلیہ نصرت شہباز کی عیادت کے لئے اسلام آباد سے ہنگامی طور پر لاہور آئے ہیں۔ شہباز شریف اپنی اہلیہ کے ساتھ اتفاق ہسپتال میں موجود ہیں۔  گذشتہ 3 روز سے نصرت شہباز اتفاق ہسپتال میں شدید علیل ہیں۔ وزیراعظم اپنی انتہائی ناگزیر مصروفیات  سے معمولی فرصت ملتے ہی فوری طور پر انہیں دیکھنے کے لئے لاہور نہیں آگئے، اس دوران ان کے دونوں صاحبزادے حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز بھی اتفاق ہسپتال میں موجود ہیں۔ 

زرایع نے مزید بتایا کہ اہلیہ کی علالت کے باوجود وزیراعظم شہباز شریف انتہائی ناگزیر سرکاری اور قومی مصروفیات کی ادائیگی میں بھی مصروف ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف اب سے کچھ دیر بعد انتہائی ضروری سرکاری مصروفیات کے لئے لاہور سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوں گے۔