ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم نواز شریف نے مریم نواز کو ٹیلی فون کیا ہے اور ان سے جنید صفدر کی 22 اگست کو لندن میں ہونے والی شادی میں شرکت کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مریم نواز کے وکلا شادی میں شرکت کے لئے عدالت سے رجوع کریں گے اور اس ضمن میں عدالت سے دو ہفتے کے لئے لندن جانے کی اجازت مانگی جائے گی، دوسری طرف پی ڈی ایم کے اسلام آبادہونے والے اجلاس میں مریم نواز کورونا کے باعث شرکت نہ کرسکیں تاہم مریم نواز نائب صدر مسلم لیگ ن نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی اس حوالے سےمریم نواز نے ٹویٹر پر پی ڈی ایم اجلاس میں ویڈیو لنک کی تصاویر شیئر کردیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق رسم منگنی کی تقریب کو اچانک رسم نکاح میں تبدیل کیا گیا،مریم نواز کے وکلاء سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں عدالت سے رجوع کریں گے،مریم نواز کا کہناتھا کہ ہر ماں کا حق ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی خوشیوں میں شریک ہو۔
اب میں بیٹے کی خوشیوں میں بھی شریک نہیں ہو سکوں گی،میں اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتی ہوں,اب میں بیٹے کے نکاح کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کرسکوں گی،جب والدہ فوت ہوئی تو میں جیل میں تھی.
مریم نواز کا کہناتھا کہ حکومت سے باہرجانے کےلیے کوئی درخواست نہیں کروں گی،شرکت نہ کرنے کی وجہ میرے خلاف جعلی کیس اور نام ای سی ایل میں ہونا ہے،میں اپنے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تقریب میں شرکت نہیں کرسکوں گی۔
واضح رہے کہ جنید صفدر اور عائشہ سیف خان کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوگا،رسم نکاح کی تقریب لین بارو ہائیڈ پارک میں منعقد کی گئی ہے،تقریب میں شرکت کے لئے مہمانوں کو دعوت نامہ بھیج دیا گیا،واضح رہے کہ مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کا نام ای سی ایل میں شامل ہے۔