ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 فٹ بال میچ کے دوران ننھے بچے  کی حرکت نے سب کوحیران کر دیا، ویڈیو وائرل

foot ball match
کیپشن: foot ball match
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )فٹ بال میچ کے دوران ننھے بچے نے ایسی حرکت کر دی کہ آپ حیران رہ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ واقعہ امریکہ میں پیش آیا فٹ بال میچ کے دوران صورتحال اس وقت دلچسپ ہو گئی جب اچانک ایک ننھا بچہ بھاگ کر گراؤنڈ میں آ گیا ،جیسے ہی بچہ میدان کے درمیان پہنچا ،بچے کی ماں بھی بھاگتی ہوئی آئی اور بچے کو پکڑ کر واپس لے گئی ۔ امریکی خاتون اپنے 2 سالہ بیٹے کو لے کر میجر لیگ سوکر کا میچ دیکھنے پہنچی تھی۔

میچ کے 70 ویں منٹ میں بچہ اچانک اپنی جگہ سے اٹھا اور میدان میں بھاگنے لگا، ماں نے بھی اس کے پیچھے دوڑ لگائی اور دونوں سوکر پچ کے اندر آگئے۔ اب ماں تو ماں ہی ہوتی ہے  اس نے کسی بھی شے کی پرواہ کئے  بغیر بچے کو روکنے کے لئے  سلائیڈ ماری  اور بچے کے آگے جا گری اور اس کے بعد تیزی سے بچے کو اٹھا کر واپس اپنی نشست کی طرف چلی گئی۔اس سارے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل  ہو گئی۔