(عرفان ملک)سٹیج اداکارہ دعا چودھری پر بدترین تشدد کی فوٹیج سامنےآگئیں، ایس ایچ او مناواں کے بھائی نے اداکارہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی سٹیج اداکارہ دعا چودھری کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا،اداکارہ سلمان شوکت کی سابقہ بیوی ہے،سلمان شوکت نے اداکارہ پر تشدد کیا,دعا چودھری کی جانب سے تھانہ ٹاؤن شپ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دی گئی جبکہ اچھرہ پولیس ملزم سلمان شوکت کےخلاف کارروائی سے گریزاں ہے،تشدد کے باعث دعاچودھری کی کمراور اورچہرے پرچوٹیں آئی۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق چند روز قبل اداکارہ کی جانب سے یہ موقف سامنے آیا تھا کہ ایس ایچ او مناواں کے بھائی نے میرے ساتھ شادی کی اور پھر چھوڑ دیا اور تشدد کا نشانہ بنایا،اس حوالے سے مناواں پولیس کا کہناہے کہ ایس ایچ او سلیم شوکت کے بھائی نے اس خاتون سے شادی کی تھی، فیس بک کے ذریعے ان کی دوستی ہوئی ،سلمان شوکت اس وقت بیرون ملک نوکری کرتا تھا اور پاکستان آکرشادی کی۔
اطلاعات کے مطابق سلمان شوکت کی اداکارہ کے ساتھ شادی پر اہلخانہ ناخوش تھے اور ان کے کہنے پر دعاچودھری کو چھوڑدیا لیکن تشدد نہیں کیا، پولیس کا کہناتھا کہ درخواست موصول ہوچکی ہے اور اس کے اوپر تحقیقات کرتے ہوئے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔