ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغان آرمی چیف ولی احمد  زئی عہدے سے فارغ

افغان آرمی چیف ولی احمد  زئی عہدے سے فارغ
کیپشن: Afghan Army Chief
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک  : افغان صدر اشرف غنی نے آرمی چیف ولی احمد زئی کو عہدے سے ہٹا دیا، ان کی جگہ ہیبت اللہ کو نیا سپہ سالار مقرر کیا ہے۔
افغانستان میں افغان فورسز اور طالبان کئی علاقوں میں آمنے سامنے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق طالبان نے 9ویں صوبائی دارالحکومت فیض آباد پر بھی قبضہ کر لیا۔ یہ شدت پسندوں کا ایک ہفتے سے کم وقت میں نویں صوبائی دارالحکومت پر قبضہ ہے۔ قندوز سے کابل آنے والی شاہراہ پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا۔ مزار شریف کی طرف بھی پیش قدمی جاری ہے، نواحی علاقوں میں شدید لڑائی جاری ہے۔

صدر اشرف غنی شمالی علاقوں کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے خود مزار شریف پہنچ گئے، انہوں نے افغان فوج کی مختلف محاذوں سے پسپائی کے سبب آرمی چیف ولی احمد زئی کو عہدے سے ہٹایا ہے۔ دوسری طرف افغانستان میں طالبان کی کامیابیوں پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت کو 2 ہزار ارب ڈالر دیئے گئے، وہ کہاں گئے، زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا ؟ اتنے پیسہ لگنے کے بعد افغان فوج پتوں کی طرح کیوں بکھر رہی ہے؟
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‏طالبان کے آٹھویں صوبے پر قبضے کے بعد افغانستان اور امریکی عوام کو افغانستان کے موجودہ حکمرانوں کے سامنے سوال رکھنا چاہئے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer