سٹی 42: ملک میں ویکسی نیشن کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے این سی او سی نے بڑا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا ویکسین کی تمام اقسام میں پہلی اور دوسری ڈوز کا درمیانی وقفہ 42 دن سے کم کر کے 28 دن کر دیا گیا۔ یہ فیصلہ وزارت صحت اور طبی ما ہر ین کی مشاورت کے بعد کیا گیا۔ دس ستمبر کے بعد ہوائی سفر کیلئے مکمل ویکسی نیشن لازمی قرار دی جا چکی ہے۔ دس ستمبر کے بعد ویکسی نیشن کا جزوی سرٹیفیکیٹ کارآمد نہیں ہو گا۔ ویکسی نیشن کے عمل کی جلد تکمیل وبا کے بڑھتے پھیلاؤ کو روکنے اور اس کے اثرات کم کرنے کیلئے انتہائی مفید ہے۔
دوسری جانب محرم الحرام کی آمد پر این سی او سی کی جانب سے خصوصی ہدایات جاری کردی گئیں یہ ہدایات متعلقہ علماء کی سفارشات کو مدِّ نظر رکھ کر جاری کی گئیں تمام مجالس اور جلوس کورونا SOPs کے تحت منعقد کیئے جائیں گے جبکہ مجالس اور جلوسوں کے دوران ماسک کا استعمال، سماجی فاصلہ، تھرمل سکریننگ یقینی بنائی جائے گی۔
گھروں میں نجی مجالس سے اجتناب کیا جائیگا مجالس اور جلوسوں کے مقامات پر ھینڈ سیناٹئزرز اور ماسک مہیا کیئے جائینگے جبکہ مجالس ہوادار اور کُھلے کمروں میں منعقد کی جا ئینگی ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے انتظامیہ رضاکاروں کی خدمات بھی حاصل کر سکے گی مجالس اور جلوسوں کے دوران کورونا SOPs کو نمایاں آویزاں کیا جائیگا۔