سٹیٹ بینک نے مائیکرو فنانس قرض کی حد میں اضافہ کردیا

سٹیٹ بینک نے مائیکرو فنانس قرض کی حد میں اضافہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (حسن علی) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مائیکروفنانس قرض لینے والوں کے لیے قرضے کی حد اور امدادی اقدامات میں اضافہ کر دیا۔

 بینک دولت پاکستان نے مائیکرو فنانس بینکوں سے لیے جانے والے ہاؤسنگ فنانس اور مائیکرو انٹرپرائز قرضوں کی موجودہ حد 10 لاکھ سے بڑھا کر 30 لاکھ روپے کردی، اسی طرح عام قرضوں کی زیادہ سے زیادہ حد ڈیڑھ لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے تین لاکھ روپے کر دی گئی۔ 

مزید برآں قرضوں کے حجم میں اضافے سے ہم آہنگی کی غرض سے عام قرضوں اور ہاؤسنگ فنانس کے لیے قرضہ لینے والے کی سالانہ آمدنی اب بالترتیب 12 اور 15 لاکھ روپے ہونی چاہیے،   قرض گیروں کی فوری گھریلو یا ہنگامی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سونا گروی رکھوا کر قرض لینے کی حد میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ان اقدامات سے چھوٹے قرض گیروں اور کاروباری اداروں کو مزید سہارا ملے گا، اس کے ساتھ ساتھ موجودہ دشوار حالات میں معاشی سرگرمیوں کی بحالی میں مدد ملے گی، ان ہی مائیکروفنانس بینکوں کو ہاؤسنگ اور چھوٹے کاروباری اداروں کے لیے قرضے جاری کرنے کی اجازت دی گئی ہے جو مالی طور پر مستحکم ہیں، تین اقدامات کے ذریعے توسیع دی گئی۔

اول ریلیف اقدامات کی سہولت جو پہلے 15 فروری 2020ء سے دستیاب تھی، اب ان قرض گیروں کو بھی دستیاب ہے جو 31 دسمبر 2019ء کو ریگولر تھے، دوم اس کڑے وقت میں مائیکرو فنانس بینکوں کو سہولت دینے کی غرض سے پرویژننگ کی شرائط میں دو ماہ کی توسیع کردی گئی اور سوم صارفین کو اس پیکیج سے مستفید کرانے کے لیے کلائنٹ کی مرضی بذریعہ ریکارڈ شدہ فون لائنز اجازت دیدی گئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer