ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹانک: سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کل بروز اتوار دفعہ 144 نافذ

ٹانک: سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کل بروز اتوار دفعہ 144 نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ٹانک میں سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کل بروز اتوار دفعہ 144 نافذ، آمد و رفت پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔ 

ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام سیکیورٹی اداروں کی سفارشات اور ممکنہ خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے اور علاقے میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

ٹانک میں ڈپٹی کمشنر تنویر خان نے  12 اپریل کو صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک مختلف اہم شاہراہوں پر مکمل پابندی کا اعلان کیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کوڑ فورٹ، خرگی جنڈولہ، گرداوی، نیلی کچ اور گومل زام ڈیم جانے والے راستوں سمیت جنوبی وزیرستان اپر کی حدود تک آمد و رفت معطل رہے گی، جبکہ جنڈولہ بازار بھی مکمل طور پر بند رکھا جائے گا۔