سٹی 42 : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ایران کے مرکزی بینک کے گورنر کی ملاقات ہوئی۔ پاکستان اور ایران کی جانب سے خطے میں امن کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ڈاکٹر عبدالناصر ہمتی اور اسحاق ڈار کے درمیان 'اسلام آباد ٹاکس' کے موقع پر اہم گفتگو ہوئی۔
پاک ایران قیادت نے دوطرفہ تعلقات اور مسلسل مکالمے کی اہمیت پر زور دیا، خطے میں امن و استحکام معاشی تعاون کے لیے ناگزیر ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران کا خطے میں امن کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم، اقتصادی ترقی اور مشترکہ مفادات کے لیے سفارتی روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔