سعید احمد:لاہور ایئرپورٹ سے پری حج فلائٹ آپریشن کا شیڈول مرتب کر لیا گیا ہے، جس کے تحت مجموعی طور پر 101 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق مختلف ایئرلائنز اس آپریشن میں حصہ لیں گی۔
ذرائع کے مطابق پری حج آپریشن میں قومی ایئرلائن پی آئی اے 33 پروازیں چلائے گی، جبکہ سعودی ایئرلائن 29، ائیربلیو 24 اور ائیر سیال 15 پروازیں آپریٹ کرے گی۔
لاہور سے پہلی حج پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی، جو سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 5735 کے ذریعے مدینہ جائے گی۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق پری حج فلائٹ آپریشن سے قبل تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
شیڈول کے مطابق لاہور ایئرپورٹ سے آخری پری حج پرواز 21 مئی 2026 کو آپریٹ کی جائے گی۔