ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹرنیشنل سوئمر اور کوچ خالد زمان خان انتقال کر گئے

انٹرنیشنل سوئمر اور کوچ خالد زمان خان انتقال کر گئے
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رانا رضا: معروف انٹرنیشنل سوئمر اور کوچ خالد زمان خان انتقال کر گئے۔ وہ اولمپین سوئمر کرن خان اور بسمہ خان کے والد تھے۔

مرحوم نے پاکستان میں تیراکی کے کھیل کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں اور بطور کوچ کئی کھلاڑیوں کی تربیت کی۔

اہل خانہ کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ کل بعد نمازِ ظہر 82 ابوبکر بلاک، گارڈن ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی۔

کھیلوں کے حلقوں اور شاگردوں کی جانب سے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔