ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کیلئے خوشخبری، ایندھن کی مزید قیمتیں کم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

عوام کیلئے خوشخبری، ایندھن کی مزید قیمتیں کم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے عوام کو مزید ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کا اعلان کر دیا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

 نئے فیصلے کے تحت مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 17 روپے 33 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 450 روپے 15 پیسے مقرر ہو گئی، جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 25 روپے 31 پیسے فی لیٹر سستا کر کے 369 روپے 72 پیسے فی لیٹر کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے اور اس فیصلے کو مہنگائی کے دباؤ میں کمی لانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

 اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں ڈیزل کی قیمت میں 135 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد ڈیزل 385 روپے اور پیٹرول 366 روپے فی لیٹر پر آ گیا ہے۔

 حکومت کے حالیہ اقدامات کو ایندھن کی قیمتوں میں بڑی کمی کے سلسلے کی کڑی سمجھا جا رہا ہے، جس سے ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی مثبت اثرات متوقع ہیں۔