سٹی 42 : پی ایس ایل 10 کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندر کی پوری ٹیم 139 رنز بنا سکی ۔
پی ایس ایل 10 کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندر کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلی وکٹ دوسرے اوور میں گر گئی، اوپننگ بلے باز فخر زمان ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔پانچویں اوور میں محمد نعیم بھی 8 رنز بنا کر چلتے بنے،بلنگز اور مائیکل بھی سکور میں خاطر خواہ اضافہ نہ کر سکے اور پویلین لوٹ گئے۔
بیٹنگ کے دوران 13ویں اور کی تیسری گیند پر لاہور قلندرز کے بیٹر سکندر رضا 23 گیندوں پر 21 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے ۔ 14ویں اور کی تیسری اور چوتھی بال پر لاہور قلندرز دو بیٹر آؤٹ ہوگئے ۔ 16وں اور کی پانچویں بال پر لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی بھی پویلین لوٹ گئے ۔ 18ویں اوور کی پہلی بال پر لاہور قلندرز کے عبداللہ شفیق آؤٹ ہوگئے۔ 19ویں اور کی دوسری بال پر حارث رؤف بھی آؤٹ ہوگئے۔ لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 19 اورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنا سکی۔
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا آغاز ہوگیا ہے۔ افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

تین بار کی چیمپین اسلام آباد یونائیٹڈ ٹورنامنٹ میں اعزاز کا دفاع کرے گی جبکہ لاہور قلندرز دو بار ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے۔